مشرق وسطیٰ

ایل ڈی اے ملازمین کی حج قرعہ اندازی/7 خوش نصیبوں کے نام نکلے۔

ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر پہلی بار کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی سید منور بخاری

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ملازمین کے لیے جوہر ٹاﺅن آفس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈ کوارٹرز سید منور بخاری کی سربراہی میںحج قرعہ اندازی کا انعقادکیا گیا۔
رواں سال حج قرعہ اندازی میں کل 1176 ملازمین کو شامل کیا گیا۔قرعہ اندازی میں کل سات خوش نصیبوں کا حج کے لیے نام نکلا۔ان خوش نصیبوں میں معراج دین نائب قاصد، ریاض احمد لوڈر آپریٹر، محمد شہزاد سکیورٹی گارڈ، جاوید اقبال سینئر انفورسمنٹ انسپکٹر، اویس احمد خان سینئر کلرک ، امیر الحسن سینئر کلرک اور محمد رمضان اسسٹنٹ شامل ہیں۔قرعہ اندازی کی 4 کیٹیگریز میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی۔پہلی کیٹیگری میں گریڈ 1 سے 10 کے ملازمین کو شامل کیا گیا۔دوسری کیٹیگری میں شامل کیے گئے ملازمین میں گریڈ 1 سے 10 کے ایسے ملازمین جن کی مدت ملازمت 5 سال سے کم رہ گئی ہے اورتیسری کیٹیگری میں گریڈ 11 سے 16 کے ملازمین کو شامل کیا گیا۔چوتھی کیٹیگری میں شامل کیے گئے ملازمین میں گریڈ 11 سے 16 کے ایسے ملازمین جن کی مدت ملازمت 5 سال سے کم رہ گئی۔ایل ڈی اے میں پہلی بار حج قرعہ اندازی میں صرف گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کو شامل کیا گیا۔ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر سید منور بخاری کی قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباددی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر پہلی بار کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی گئی ہے ۔ قرعہ اندازی میں ایڈیشنل ڈی جی ایجوکیشن اینڈ کچی آبادیز، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر فنانس اور متعلقہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔قرعہ اندازی میں ایل ڈی اے یونین کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button