انسانی ساختہ آفات کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے ، ڈائریکٹر آپریشن نثار احمد ثانی
ڈائریکٹر جنرل پراونشیل ڈائزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فلائیٹ لیفٹیننٹ عمران قریشی کی خصوصی ہدایت پر انڈسٹریل ڈائزاسٹر کی روک تھام اور ایکشن پلان کی تشکیل بارے پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن پی ڈی ایم اے نے کہا کہ متعلقہ ادارے انڈسٹریل ڈائزاسٹر کی روک تھام بارے ایک ہفتے میں کانٹیجنسی پلان جمع کروائیں آفات کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کا تعاون ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے انڈسٹریل ڈائزاسٹر کی روک تھام کے لیے جلد ایکشن پلان تشکیل دے گا۔ڈائریکٹر آپریشن نے کہا کہ انسانی ساختہ آفات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو اپنا کردارا ادا کرنا ہو گا اور متعلقہ ادارے آفات میں استعمال ہونے والے ضروری آلات کی تنصیب کو فیکٹریوں میں یقینی بنائیں اور ریسکیو ادارے فیکٹریوں میں آفات بارے ٹریننگ کے عمل کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرکے بڑی تباہی سے بچا جا سکتا ہے ، متعلقہ اداروں کو انڈسٹریل ڈائزاسٹر کی روک تھام بارے بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ڈائریکٹر آپریشن نے مزید کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔