مشرق وسطیٰ

بچوں کو گداگری کے گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، سربراہ لاہور پولیس

لاہور پولیس،ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی مشترکہ ٹیمیں بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کا عادی اور جرائم پیشہ گداگروں کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔لاہور پولیس،ضلعی انتظامیہ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی مشترکہ ٹیمیں بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں باقاعدگی سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بچوں کو گداگری کے گھناؤنے دھند ے میں ملوث کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں،آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔شاہراہوں پر بھیک مانگنے والے مانگنے والے بچوں کوچائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں ماہ عادی و جرائم پیشہ بھکاریوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرکے مجموعی طور پر 286 گداگروں کو حراست میں لیا گیا۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے گداگروں میں 267 مرد اور 19 خواتین شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق سٹی ڈویژن پولیس نے 70، ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے 61، صدر ڈویژن نے 45، کینٹ ڈویژن نے 33، اقبال ٹاؤن ڈویژن نے 44 جبکہ سول لائنز پولیس نے 33 پیشہ ور گداگروں کو گرفتار کیا۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کے مطابق گداگروں کی پشت پناہی کرنے والے منظم گروہوں کا نیٹ ورک توڑا جارہا ہے۔نشے کے عادی گداگروں کو بحالی مراکز میں بجھوایا جارہا ہے۔سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ عادی گداگر ہمدردی کیلئے جعلی معذروی کا سہارا لیتے ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے لاہورپولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے ڈویژنل ایس پیز اور ٹریفک افسران کو اہم شاہراہوں، چوراہوں،ٹریفک سگنلز، مارکیٹوں اور اہم مقامات پر ڈیرے ڈالنے والے بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائیاں اور تدارک کرنے کی ہدایت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button