مشرق وسطیٰ

محکمہ لیبر کی سرپرستی میں پنجاب بھر میں موجود 353 فئیر پرائس شاپس کا قیام۔

سیکرٹری لیبر کی رمضان کے بعد بھی فئیر پرائس شاپس بازار سے کم قیمت پر مزدوروں کے لیے اشیاہ خوردونوش کی دستیابی کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌محکمہ لیبر کی سرپرستی میں پنجاب بھر میں موجود 353 فئیر پرائس شاپس کا قیام کر دیا گیا جس سے مزدور خاندان بہتر طریقے سے مستفید ہو سکے گیں۔
حکومت ِ پنجاب کے ویژن کو بڑھاتے ہوۓ سیکرٹری لیبر اسد اللہ فیض کی قیادت میں مزدور اور ان کے اہل ِ خانہ کے لیے قائم کردہ فئیر پرائس شاپس کی شاندار کامیابی ہے۔20 مارچ تا 27 مارچ کے قلیل عرصے میں 164415 مزدور اور ان کے اہل خانہ رمضان بازار سے 30 فیصد کم قیمت پر ان فئیر پرائس شاپس سے راشن خرید چکے ہیں۔
سیکرٹری لیبر کے حکم کو پایا تکمیل پہنچاتے ہوۓ فیکرٹری / انڈیسٹری کے مالکان نے 80063 مزدوروں میں فری راشن کی تقسیم کیا۔
سیکرٹری لیبر کی رمضان کے بعد بھی فئیر پرائس شاپس بازار سے کم قیمت پر مزدوروں کے لیے اشیاہ خوردونوش کی دستیابی کے عمل کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button