مشرق وسطیٰ

مصطفٰی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس نے خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹنے والا ڈاکو گرفتارکر لیا، مالِ مسروقہ برآمد

ملزم نے گن پوائنٹ پر خاتون سے 3 تولے طلائی زیور ات، ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چھیننے تھے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌مصطفٰی ٹاؤن انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹنے والے ڈاکوکو گرفتارکرکے تمام مالِ مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان نے انچارج انویسٹی گیشن مصطفٰی ٹاؤن ظفر بخاری اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو گھر کی دہلیز پر لوٹنے والے ڈاکو علی حمزہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم نے گن پوائنٹ پر خاتون سے 3 تولے طلائی زیور ات، ایک لاکھ روپے نقدی اور موبائل فونز چھیننے تھے۔ ملزم کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ممکن ہوئی۔ علی حمزہ سے تمام مال مسروقہ برآمدکر لیا گیا ہے اور شناخت پریڈ کے لیے جیل بندکروا دیا گیا ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبدالحنان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے ملزم کی گرفتاری پر مصطفی ٹاؤن پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button