
لاہور پولیس کی اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں تیز
رواں سال میں 9031اشتہاری ملزمان، 19384عدالتی مفروراور9300عادی مجرمان گرفتارکئے گئے۔ قانو ن شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور پولیس کی اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔جس کے تحت رواں سال اب تک 9031اشتہاری ملزمان، 19384عدالتی مفروراور9300عادی مجرمان گرفتارکئے گئے ہیں۔
یہ بات سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہی۔سی سی پی اولاہور نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق کینٹ ڈویژن میں 1989اشتہاری ملزمان، 3385عدالتی مفرور اور 2169عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سول لائنز ڈویژن میں 825اشتہاری ملزمان،1534عدالتی مفرور جبکہ 1026عادی مجرمان پکڑے گئے ہیں۔ اسی طرح سٹی ڈویژن میں 1837اشتہاری ملزمان،4519عدالتی مفروراور 2186عادی مجرمان حراست میں لئے گئے ہیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1070اشتہاری ملزمان، 2598عدالتی مفروران اور 1321عادی مجرمان پکڑے گئے ہیں۔ صدر ڈویژن میں 1710اشتہاری ملزمان، 3400عدالتی مفرور اور 1487عادی مجرمان قانون کی گرفت میں لئے گئے ہیں۔ جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1600اشتہاری ملزمان،3948عدالتی مفرور اور 1111عادی مجرمان گرفتار کئے گئے ہیں۔سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔لاہور پولیس قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانو ن شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔