مشرق وسطیٰ

ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پی ایچ اے کی تمام زونز میں ٹیمیں آن فیلڈمتحرک

شہر کے تمام زونز میں پی ایچ اے کے 105 ملازمین ڈینگی کی روک تھام کیلئے ورکنگ پر مامور ہیں۔ تمام چھوٹے بڑے پارکس ،گرین بیلٹس اور فاؤٹین میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ادویات ڈالی جارہی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے پی ایچ اے کی تمام زونز میں ٹیمیں آن فیلڈمتحرک۔ ڈی جی پی ایچ اے کی ہدایات پرایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ کی تمام زونز میں ڈیوٹی پر مامور ملازمین کو ہیڈکواٹر جیلانی پارک میں ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ترجمان پی ایچ اے حسان الحق، فوکل پرسن ڈینگی آگاہی مہم آکاش بھٹی نے اے ڈی جی پی ایچ اے کو فیلڈ میں موجود ملازمین کی ڈیوٹیوں اور ٹائمنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کواڈنینٹرنیشن زوفشاں جاوید موجود تھیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ نے کہا کہ شہر کے تمام زونز میں پی ایچ اے کے 105 ملازمین ڈینگی کی روک تھام کیلئے ورکنگ پر مامور ہیں۔ تمام چھوٹے بڑے پارکس ،گرین بیلٹس اور فاؤٹین میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے ادویات ڈالی جارہی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے صفی اللہ نے مز ید کہا کہ ڈینگی ڈیوٹی پر مامور غفلت برتنے والے ملازمین کوایک وارننگ کے بعد ٹرمینٹ کیا جائے گا۔ کام میں کوتاہی برتنے والے ملازمین کو ہرگز براشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے پی ایچ اے کی مشینری فعال ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
afsqamarhyazeubebnbsbgcacebnyzh-CNzh-TWcohrcsdanleneoettlfifrfyglkadeelguhthahawiwhihmnhuisigidgaitjajwknkkkmkokukylolalvltlbmkmgmsmlmtmimrmnmynenopsfaplptparorusmgdsrstsnsdsiskslsoessuswsvtgtatethtrukuruzvicyxhyiyozu