
ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ٹریفک کا موثر پلان ترتیب دیا جائے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیمپ آفس میں اجلاس اجلاس میں خالد بٹ چوک انڈرپاس ، گھوڑا چوک فلائی اوور اور بیدیاں روڈ انڈر پاس کے ٹریفک مینیجمینٹ پلان پر بریفنگ دی گئی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کیمپ آفس میں اجلاس ہوا۔اجلاس میں شہر میں جاری و مجوزہ منصوبوں کی پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔اجلاس میں خالد بٹ چوک انڈرپاس ، گھوڑا چوک فلائی اوور اور بیدیاں روڈ انڈر پاس کے ٹریفک مینیجمینٹ پلان پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ٹریفک کا موثر پلان ترتیب دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے آغاز سے قبل ڈائیورشن پلان اور ٹریفک مینیجمینٹ پلان بارے ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر شہریوں کو آگہی فراہم کی جائے۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایل ڈی اے، ٹیپا، سی بی ڈی اور نیسپاک کے افسران نے شرکت کی