مشرق وسطیٰ

صوبائی نگران وزیر ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے لاہور میں اہم جائزہ اجلاس منعقد

یہ بات خوش آئند ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سال 2022-2023 کا مالی ہدف حاصل کیا ہے. پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کے لیے جو اقدامات ضروری ہیں وہ فوری اٹھائے جانے چاہئیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی نگران وزیر ابراہیم مراد کی زیرِ صدارت پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے لاہور میں اہم جائزہ اجلاس منعقد۔ وزیر ٹرانسپورٹ ہنجاب ابراہیم مراد کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سال 2022-2023 کا مالی ہدف حاصل کیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری کے لیے جو اقدامات ضروری ہیں وہ فوری اٹھائے جانے چاہئیں۔ صوبے بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد روزمرہ کی بنیاد پر پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کرتی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے زیادہ تر لوگ متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی بسیں و دیگر سواریوں کی فیٹنس باقاعدگی سے چیک ہونی چاہیئے۔پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والے لوگوں کی حفاظت بس، ویگن و دیگر سواریوں کی فٹنس سے جُڑی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی فیٹنس کا معیار بہتر بنانے کیلئے ادارے کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر کا ماحولیاتی تبدیلیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکٹرک رکشوں کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت ہے. الیکٹرک رکشوں کا استعمال ماحولیاتی آلودگی سے بچاو میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے. اجلاس میں سیکریٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button