
مشرق وسطیٰ
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کا چینی قونصل خانہ و رہائش گاہوں کا دورہ
ایس پی محمدعثمان ٹیپو نے فوکل پرسن چائینیز انچارج کو مناسب ہدایات دیں اور چینی قونصل خانے اور رہائش گاہوں پر تعینات پولیس افسران وجوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے چینی قونصل خانہ مسلم ٹاؤن کا دورہ کیا، چینی باشندوں کی رہائش گاہوں کی سکیورٹی پوائنٹس کو چیک کیا، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور چینی قونصل خانہ میں چینی عہدیدار سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ چینی قونصل خانے سمیت چینی باشندوں کی رہائش گاہوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔چینی قونصل خانے اور رہائش گاہوں کے اطراف سی سی ٹی وی۔سیف سٹی کیمروں کنٹرول روم کو چیک کیا.
ایس پی محمدعثمان ٹیپو نے فوکل پرسن چائینیز انچارج کو مناسب ہدایات دیں اور سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی بارے بریف کیا اور پولیس افسران وجوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی.