
ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز مینجمنٹ کورس کے تربیتی افسران کے وفد کو سٹی ٹریفک پولیس کے انفراسٹرکچر، ورکنگ اور عوامی سہولیات کے منصوبوں پر بریفنگ
سہیل فاضل نے افسران کو سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، راستہ ایپ ،ای چلاننگ اور روڈ سیفٹی پر بریفنگ دی گئی ،وفد کو لائسنسنگ، مانیٹرنگ اور سروس انفراسٹریکچر سمیت متعدد ایشوز پر مفصل بریفنگ دی گئی
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):37 مڈکئیریر مینجمنٹ کورس نے شہید احمد مبین پولیس لائنز کا وزٹ کیا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز سہیل فاضل نے زیر تربیتی افسران کو ٹریفک انفراسٹرکچر پر بریفنگ دی، اس موقعہ پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز نازیہ باقر، ڈی ایس پی لائسنسنگ بشریٰ عبدالغنی بھی ہمراہ موجود رہے، سہیل فاضل نے افسران کو سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، راستہ ایپ ،ای چلاننگ اور روڈ سیفٹی پر بریفنگ دی گئی ،وفد کو لائسنسنگ، مانیٹرنگ اور سروس انفراسٹریکچر سمیت متعدد ایشوز پر مفصل بریفنگ دی گئی، شہر لاہور میں 74 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو رواں دواں رکھنا چیلنج سے کم نہیں، ایس پی سہیل فاضل کا کہنا تھا کہ پولیس سروسز کی فراہمی، ایجوکیشن اور انفورسمنٹ اولین ترجیحات ہیں،سٹی ٹریفک پولیس کی جدید سہولیات سے آراستہ ہے، محدود وسائل میں بہترین سروس فراہم کی جارہی ہے، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پرسختی کرنے سے حادثات میں واضح کمی ہوئی، ون وے خلاف زیر ٹولررنس سے 90 فیصد حادثات میں کمی آئی، ہیلیمٹ مہم سے 80 فیصد ہیڈ انجری کے حادثا ت میں کمی ہوئی، ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم اور بغیر لائسنس ڈرائیور کےخلاف کریک ڈاؤن کے واضح مثبت اثرات سامنے آئے، ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز نے وفد کو بتایا کہ ٹریفک ایشوز کے ممکنہ حل کیلئے ٹرانسپورٹرز، سماجی اور تاجر نمائندوں پر مشتمل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ کی بڑی وجوہات تجاوزات، نامناسب روڈ سڑیکچر، گاڑیوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہے،بریفنگ کے اختتام پر ایس پی ٹریفک نے وفد کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے،وفد نے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔