مشرق وسطیٰ

حکومت پنجاب کپاس کی بہتر پیداوار حصول کیلئے کوشاں ہے،کپاس کی اچھی پیداوارسےملکی معیشت کو سہارا ملے گا، ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک

حکومتی اقدامات کی بدولت ضلع ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی پیداوار تسلی بخش ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کپاس کی نئی فصل کا اچھا معاوضہ کسانوں کا حق ہے

ڈیرہ غازی خان پاکستان(مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی VOG جنوبی پنجاب ): ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس شبیر احمد خان کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان اور تحصیل کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا۔انہوں نے عالی والا،سلیم آباد،غوث آباد میں موقع پر کپاس کھیتوں کا معائنہ اور فلڈ متاثر علاقوں کا جائزہ بھی لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ زاہد اقبال،ڈائریکٹر ایگری کلچر مہر عابدحسین،ڈپٹی ڈائریکٹرز الیاس رضا کلاچی، غلام محمد،کلیم کوریہ،سلمان شاہ ودیگر ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل سیکرٹری نے کسانوں کے اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کسانوں سے خطاب کرتےہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کپاس کی بہتر پیداوار حصول کیلئے کوشاں ہے،کپاس کی اچھی پیداوارسےملکی معیشت کو سہارا ملے گا،حکومتی اقدامات کی بدولت ضلع ڈیرہ غازی خان میں کپاس کی پیداوار تسلی بخش ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کپاس کی نئی فصل کا اچھا معاوضہ کسانوں کا حق ہے،کپاس کا حکومتی ریٹ پچاسی سو روپے فی من ہے، کسان کم قیمت پر اسے فروخت نہ کریں،کپاس کو کیڑوں سے بچاؤ اور مناسب زرعی ادویات بارے معلومات فراہمی کیساتھ اسےنقصان سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کسان بازاروں میں معیاری زرعی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری شبیر احمد خان نے کہا کہ کسانوں کی رہنمائی،معیاری زرعی ادویات کے استعمال بارے زراعت افسران فیلڈ میں موجود ہیں،
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ زراعت حکومت پنجاب سے براہ راست رابطہ کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل سیکرٹری نے کسانوں کے مسائل سنے اور انکے حل کے احکامات بھی دیئے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button