کاروبار

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت فنکشنل ہیڈز کا اجلاس

لیسکو ملازمین اور صارفین کی فلاح کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) میں آج چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ،ڈائریکٹر کسٹمر سروسز رائے محمد اصغر، چیف انجینئر او اینڈ ایم سرور مغل،راجہ محمود، چیف انجینئرپلاننگ محمد عمران، چیف فنانس آفیسربشریٰ عمران، منیجر ایس اینڈ آئی منظور حسین، اور ڈائریکٹر سیفٹی فواد خالد نے شرکت کی۔
دوران اجلاس چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ لیسکو ملازمین اور صارفین کی فلاح کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔ اس موقع پر لیسکو چیف نے ڈائریکٹر سیفٹی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ گراس روٹ لیول پر سیفٹی سیمینار کا انعقاد اور سیفٹی سے متعلق ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق ٹیلی فون اور میڈیاکے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں، اس حوالے سے ذاتی حیثیت میں فالو اپ بھی لیا جائے۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا کہ سیفٹی ٹیموں کے ذریعے ایس ڈی اوز کے دفاتر کا آڈٹ کروایا جائے او ر آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں سخت سے سخت کارروائی عمل میں لاکر مثال قائم کی جائے تاکہ دیگر افسران اور ملازمین غفلت کا مظاہرہ نہ کریں، ناگہانی واقعات کی روک تھام کے لیے ارتھنگ کو یقینی بنانے کے علاوہ گرڈ اسٹیشنز پر آگ بجھانے والے آلات کا بھی معائنہ کیا جائے۔چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ بجلی کی لائنوں پر کام کے لیے ورک پرمٹ کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی غیر قانونی فائدہ حاصل نہ کرسکے۔ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کام کیا جائے تاکہ لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا ہوں۔
چیف ایگزیکٹوانجینئر شاہد حیدر نے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز کو ہدایت کی کہ بلوں کی پرنٹنگ اور تقسیم کے عمل کو ایس او پیز کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر سروسز فراہم کی جاسکیں۔
انجینئر شاہد حیدرنے چیف انجینئرمیٹریل مینجمنٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں ہدایات دیں کہ مٹیریل کی دستیابی اور تقسیم کے طریقہ کارکو مزید بہتر کیا جائے تاکہ صارفین کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑا۔
منیجر ایس اینڈ آئی کو ہدایت کی گئی کہ مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ بجلی چور ی روکنے کے نظام میں بھی بہتری لائی جائے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے چیف انجینئر او اینڈ ایم کو ہدایت کی کہ تمام ایس ای دفاتر کا معائنہ کرکے شیڈول ترتیب دیں اور ایس ایز کے ذریعے ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ لیں۔ چیف ایگزیکٹو شاہد حیدر کا کہنا تھا کہ چیف انجینئر او اینڈ ایم بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button