مشرق وسطیٰ

عوام کے ٹیکس کا ایک ایک روپیہ قیمتی، کمرشلائیزیشن کی مدد سے ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی اپنا مالی بوجھ خود اٹھائے گی، ابراہیم مراد

ابراہیم مراد نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مالی ایکشن پلان کو تیزی سے لے کر آگے بڑھیں، ہر گزتا ہوا دن قیمتی ہے. محکمے کی آمدن بڑھے گی تو پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر دی جانے والی سبسڈی کا بوجھ یقینی طور پر کم ہو گا.

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی پنجاب کو بغیر سبسڈی کے چلانے کی ٹھان لی۔ ابراہیم مراد کا ٹرانزیٹ اتھارٹی کو مالی لحاظ سے مستحکم کرنے کے حوالے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی محکمے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر سبسڈی کا بوجھ ہنجاب حکومت سے ختم کریں۔ عوام کے ٹیکس کا ایک ایک روپیہ قیمتی، کمرشلائیزیشن کی مدد سے ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی اپنا مالی بوجھ خود اٹھائے گی. انہوں نے کہا کہ ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی پنجاب کو مالی طور پر مضبوط و مستحکم کرنے کے لیے جامع ایکشن پلان ختمی مراحل میں ہے. ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی پنجاب کو اس کی پوری استعداد کے ساتھ کمرشلائیز کر کے سالانہ 2 سے 3 ارب روپے اکٹھے کئے جا سکتے ہیں.ابراہیم مراد نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مالی ایکشن پلان کو تیزی سے لے کر آگے بڑھیں، ہر گزتا ہوا دن قیمتی ہے. محکمے کی آمدن بڑھے گی تو پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں پر دی جانے والی سبسڈی کا بوجھ یقینی طور پر کم ہو گا. ایم ٹی اے پنجاب کے زیر انتظام اورنج لائن ٹرین، پاکستان میٹرو بس، لاہور میٹرو بس، ملتان میٹرو بس، لاہور فیڈر بس اور ملتان فیڈر بس کے منصوبے کام کر رہے ہیں. ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ میں روزانہ 7 سے 8 لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں. ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی کے کمرشل استعمال کی مد میں اب تک 1 ملین روپے اکٹھے ہو چکے ہیں. ماس ٹرانزیٹ اتھارٹی پنجاب کے مالی ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد کر کے سالانہ 2 سے 3 ارب روپے اکٹھے کئے جا سکتے ہیں. اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کو مینیجر بزنس ڈولیپمنٹ ایم ٹی اے پنجاب محمد تیمور نے تفصیلی بریفنگ دی. اجلاس میں سیکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب احمد جاوید قاضی، سیکریٹری پی ایم اے، مینیجر بزنس ڈولیپمنٹ پی ایم اے، و دیگر شریک ہوئے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button