حکومت ِ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ لیبر کا لاہور بھر میں مزدور کارکنان کی صحت اور حفاظت اور سموگ کی روک تھام کے لیے بڑا قدم ۔
ڈائریکٹر لیبر نارتھ لاہور عمران حیدر ٹیپو کی سربراہی میں اب تک 160 فیکٹریز کا معائنہ کیا گیا ہے اور حفاظانِ صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 16 ایف آئی آر اور 55 چالان درج کئے گئے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): محکمہ لیبر کی طرف سے فیکرٹریوں، کارخانوں اور بٹھوں میں ایندھن کے لیے ٹائر جلانے اور ہر غیر مجاز فیول سخت پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس ایندھن کا استعمال نہ صرف مزدورں کی جان کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے جو عام شہریوں میں پھیپھڑوں ، جلد اور دیگر سنگین امراض کا باعث ہے۔
مزدوروں کی حفاظت اور سموگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے سیکرٹری لیبر فیصل فرید نے سپیشل انسپیکشن ٹیمز مختص کی ہیں جو لاہور بھر کی فیکٹریز، کارخانوں، بھٹوں بالمخصوص سٹیل ملز میں روزانہ چھاپے مار کر مزدوروں کی پیشہ وارانہ صحت اور حفاظت یقینی بنا رہی ہیں۔
ڈائریکٹر لیبر نارتھ لاہور عمران حیدر ٹیپو کی سربراہی میں اب تک 160 فیکٹریز کا معائنہ کیا گیا ہے اور حفاظانِ صحت کے قوانین کی خلاف ورزی پر 16 ایف آئی آر اور 55 چالان درج کئے گئے۔
سیکرٹری لیبر انسپیکشن ٹیمز کو خلاف ورزی کرنے والے فیکرٹری مالکان کے خلاف سخت سے سخت اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے۔