مشرق وسطیٰ

دوسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2023 کےدفاعی چیمپئنز واپڈا کے ناصر اقبال اور آرمی کی زینب خان فاتحین قرار

نیول چیف نے کہا کہ اسکواش چیمپئن شپ کا پچھلی دو دہائیوں سے باقاعدہ انعقاد پاک بحریہ کا ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔

اسلام آباد پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌دفاعی چیمپئنز واپڈا کے ناصر اقبال اور آرمی کی زینب خان دوسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2023 کے فاتحین قرار۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔
نیول چیف نے کہا کہ اسکواش چیمپئن شپ کا پچھلی دو دہائیوں سے باقاعدہ انعقاد پاک بحریہ کا ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے چیمپئن شپ کے فاتحین اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کیے۔اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹس کمیونٹی سے سینئر کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button