مشرق وسطیٰ

وزیر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم مراد نے لاہور میں ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ جن ویٹرنیری ڈاکٹرز کی پروموشن التوا کا شکار ہیں انہیں ان کا حق دلوائیں گے. جو لوگ محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں انہیں حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وزیر محکمہ لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم مراد نے لاہور میں ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد سے ملاقات میں صوبے بھر میں ویٹرنری ڈاکٹرز کی زیرِ التوا پروموشن کے معاملات کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ جن ویٹرنیری ڈاکٹرز کی پروموشن التوا کا شکار ہیں انہیں ان کا حق دلوائیں گے. جو لوگ محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں انہیں حقوق کی فراہمی یقینی بنانا ضروری ہے. ابراہیم مراد نے کہا کہ لائیو سٹاک و ڈیری کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہونے جا رہی ہیں. محکمہ لائیو سٹاک ٹیکنالوجی اور جدید و ماڈرن فارمنگ کے ذریعے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کام کرے گا. وزیر لائیو سٹاک پنجاب ابراہیم مراد نے بتایا کہ ہمارا ہدف ملکی برآمدات کو 500 ملین ڈالر سے بڑھا کر 15 ارب ڈالر تک لے جانا ہے.موجودہ حالات میں ملک کو اس مشکل معاشی دور سے نکالنے کیلئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کی معاشی ترقی زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں سے بڑے پیمانے پر منسلک ہے. ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسے منصوبوں پر کام کرنا ہے جس میں کم وقت میں زیادہ مثبت نتائج حاصل کیے جا سکیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button