مشرق وسطیٰ

بدقسمتی سے طلبہ تنظیموں کا تصور پاکستان میں پروان نہ چڑھ سکا اور سیاست کی نظر ہو گیا،صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں

ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہاہے کہ ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ پاکستان کی ابادی کا پچاس فیصد سے زائد نوجوانوں پر مشتمل ہے جو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں اور پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نوجوانوں کو ایسا ماحول فراہم کریں جہاں انکو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع میسر آ سکے۔ راجہ یاسر ہمایوں نے کہا کہ بدقسمتی سے طلبہ تنظیموں کا تصور پاکستان میں پروان نہ چڑھ سکا اور سیاست کی نظر ہو گیا۔ جس کا ناصرف نوجوانوں کو بلکہ مجموعی طور پر پاکستان کو بھی نقصان ہوا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو آگے لاکر اور ان میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے کر امن اور برداشت کے پیغام کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔وہ آج گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام آل پاکستان سٹوڈنٹ سوسائٹیز سمٹ میں ”امن اور مستقبل کی قیادت کے لیے نوجوانوں کو با اختیار بنانا“کے موضوع پر پینل ڈسکشن سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی, سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ، اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button