مشرق وسطیٰ

چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید43مریض رپورٹ

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 62 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 43 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں گزشتہ روز 20 نئے مریض سامنے آئے،راولپنڈی سے 11 ،ملتان سی2 ،فیصل آباد سی3 ،گوجرانولہ سی3 ،،شیخوپورہ، اٹک، نارووال اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔
سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 62 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button