
سی سی پی او لاہور کی ہدایت پر ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر کی پولیس خدمت کاؤنٹرز پر تعینات چوکی انچارجز سے ملاقات
لاہور کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز پر ملازمین اورشہریوں کو خدمات کی فراہمی جاری ہے رواں ماہ مجموعی طور پر 948 پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں پولیس ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے:عاطف نذیر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کیپٹل سٹی پولیس لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر نے پولیس خدمت کاؤنٹرز پر تعینات چوکی انچارجز سے ملاقات کی۔ ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے ہسپتالوں میں قائم 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز پر ملازمین اورشہریوں کو خدمات کی فراہمی جاری ہے۔ رواں ماہ مجموعی طور پر کل948پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاؤنٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پولیس خدمت کاؤنٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون و مددگار ثابت ہورہے ہیں اور پولیس خدمت کاؤنٹرز سے پولیس اہلکاروں کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔ ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر نے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ محکمہ کا اثاثہ ہیں۔ ہسپتالوں میں قائم خدمت کاؤنٹرز پر علاج معالجہ کیلئے آنے والے پولیس ملازمین کی بھر پور معاونت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاؤنٹرزعوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی میں پیش پیش ہیں۔ چوکی انچارجز اور خدمت کاؤنٹر کا عملہ ہسپتال ایمر جنسی میں لائے جانے والے پولیس ملازمین کے بہترین اور بروقت علاج معالجہ کو یقینی بنائے۔ ہسپتالوں میں قائم خدمت کاؤنٹرز پر تعینات عملہ پولیس ملازمین کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوارڈنیشن بہتربنائے اورہسپتال آنے والے پولیس ملازمین سے مسلسل رابطہ میں رہے۔ ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ پولیس ملازمین کے علاج معالجہ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور علاج معالجہ کے لئے ہسپتالوں میں داخل پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔