کاروبار

ہمارے مزدور ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر اقدامات کریں گے

صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے مالی سال 2023-2022 میں ریکارڈ ریوینیو مبلغ 720 ملین روپے جمع کرنے پر محکمہ کے تمام سٹاف کو ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر کا ایک اور خوشحبری کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی کم از کم اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 مقرر کر دی گئی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبائی وزیر مائن و معدنیات ابراہیم مراد نے مائنز لیبر کی فلاح و بہبود کے لیے جامع پالیسی کی منظوری دے دی۔ صوبائی وزیرِ کی معاملے میں خصوصی دلچسپی کی بدولت پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ میں زیرِ التوا مائن ورکرز کے ویلفئیر گرانٹ کے 668 کیسز کے لئے چیکوں کے اجراء پر بورڈ ممبران نے صوبائی وزیر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے مالی سال 2023-2022 میں ریکارڈ ریوینیو مبلغ 720 ملین روپے جمع کرنے پر محکمہ کے تمام سٹاف کو ایک بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر کا ایک اور خوشحبری کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئلے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی کم از کم اجرت 25000 سے بڑھا کر 32000 مقرر کر دی گئی ہے۔ ابراہیم مراد کا کہنا تھا کہ ہمارے مزدور ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا کر اقدامات کریں گے۔ پنجاب کی زمین معدنیات کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ صوبائی وزیر نے مائینز لیبر ویلفئیر ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹروں کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے 28 ملین روپے کی منظوری دی۔ ایم ایل ڈبلیو ہسپتال اور سکول چک 119 جنوبی سرگودھا میں شیڈ اور ایمبولینس گیراج کی تعمیر کے لیے بالترتیب 1.98 اور 2.709 ملین روپے کی منظوری بھی دی گئی۔ چک 119 جنوبی سرگودھا ہسپتال میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے RO پلانٹ کی منظوری اور کانکنون کے بچوں کو سکول یونیفارم کی فراہمی کے لیے 6000 فی کس ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔اجلاس میں حادثے کی صورت میں میت کی تدفین اور آبائی گھر تک پہنچانے کی گرانٹ دوگُنا کرنے کی منظوری۔ وزیر مائن و معدنیات پنجاب ابراہیم مراد کی خصوصی ہدایت پر مائنز میں کام کرنے والے مزدوروں کے بچوں کےتعلیمی وظائف، دیگر فلاحی سہولیات اور دفتری معاملات کی آٹومیشن اور ای آکشن کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button