اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نیوی ہیلی کاپٹر حادثہ،شہیدوں کو سپردِ خاک کردیا گیا

شہیدوں کی نمازِ جنازہ میں پاک بحریہ کے سینئر افسران، نیوی کے جوان، اعلیٰ سرکاری عہدے دار اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کراچی پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌بلوچستان کے ضلع گوادر میں گزشتہ روز پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آئے حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی نمازِ جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد مقامی قبرستانوں میں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔قومی پرچم میں لپٹے شہید وں کے جسدِ خاکی کو پاک بحریہ کے جوانوں نے سلامی پیش کی۔گوادر میں پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو پیش آئے حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کا تعلق اسلام آباد،لاہور اورچنیوٹ سے تھا۔
شہیدوں کی نمازِ جنازہ میں پاک بحریہ کے سینئر افسران، نیوی کے جوان، اعلیٰ سرکاری عہدے دار اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button