انٹرٹینمینٹ

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے متعلق ماہرین کی اہم پیشگوئی

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلموں کا تجزیہ کرنے والے اتل موہن کا کہنا ہے کہ ’جوان‘ تینوں زبانوں میں پہلے ہی دن 70 سے 90 کروڑ روپے تک کا بزنس کر سکتی ہے۔

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی 7 ستمبر 2023 کو ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کی کمائی سے متعلق ماہرین کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فلموں کا تجزیہ کرنے والے اتل موہن کا کہنا ہے کہ ’جوان‘ تینوں زبانوں میں پہلے ہی دن 70 سے 90 کروڑ روپے تک کا بزنس کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ باکس آفس پر کچھ بھی ہو سکتا ہے، یہ فلم ’پٹھان‘ کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔
ریاست بہار میں روپ بنی سنیما کے مالک وشیک چوہان نے کہا کہ یہ فلم ’پٹھان‘ سے زیادہ بزنس کرے گی، ہو سکتا ہے کہ اس کے پہلے دن کی کمائے 65 سے 70 کروڑ روپے کے آس پاس ہو۔
وشیک چوہان نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہندی سنیما میں کوئی فلم پہلے ہی دن 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرے۔
جے پور میں انٹرٹینمنٹ پیراڈائز کے مالک راج بنسل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے شاہ رخ خان کی ’جوان‘ پہلے دن 65 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کر سکتی ہے۔
راج بنسل نے کہا کہ کسی اداکار کی پچھلی فلم کی کارکردگی اس کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم کیلیے اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’پٹھان‘ کے بعد شاہ رخ خان کے پاس پیچھے مڑ کر دیکھنے کا وقت نہیں تھا۔
پروڈیوسر اور فلم بزنس کے تجزیہ کار گریش جوہر نے کہا کہ اگر میں چھٹی والے دن کی بات کروں تو ’جوان‘ 300 سے 350 کروڑ روپے تک کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم پہلے دن بھارت سمیت دنیا بھر سے 1 کروڑ روپے اکٹھا کر لے گی۔
تقریباً 300 کروڑ روپے میں بننے والی اس فلم کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں سنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button