مشرق وسطیٰ

وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت پر معصوم بچے عبداللہ کا علاج و معالجہ چلڈرن ہسپتال لاہور کے سینئرپروفیسرزکی زیرنگرانی جاری

وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے اجلاس کے دوران معصوم بچے عبداللہ کی سرجری سمیت دیگرعلاج و معالجہ کے انتظامات کاجائزہ لیا۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی ہدایت پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق کی زیرنگرانی جسم کے باہر دل کے مرض میں مبتلا معصوم بچے عبداللہ کا چلڈرن ہسپتال لاہورمیں علاج و معالجہ جاری ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق کی زیرصدارت عبداللہ کے علاج و معالجہ اورسرجری بارے میڈیکل بورڈکا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آف کارڈیک سرجری پروفیسر عاصم خان، کارڈیک سرجنز،پلاسٹک سرجنزاور کارڈیالوجسٹس سمیت دیگرممبران نے شرکت کی۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے اجلاس کے دوران معصوم بچے عبداللہ کی سرجری سمیت دیگرعلاج و معالجہ کے انتظامات کاجائزہ لیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت پر معصوم بچے عبداللہ کا علاج و معالجہ چلڈرن ہسپتال لاہور کے سینئرپروفیسرزکی زیرنگرانی کامیابی سے جاری ہے۔عبداللہ کی صحت میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے کہاکہ معصوم بچہ عبداللہ چلڈرن ہسپتال لاہورکے کارڈیک آئی سی یومیں داخل ہے۔عبداللہ کے جسم میں انفیکشن ختم کرنے کیلئے اینٹی بائیوٹکس دی جا رہی ہیں۔عبداللہ کے دل میں سراخ ہے اور شریان نہیں ہے۔پروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے کہاکہ میڈیکل بورڈ عبداللہ کی چیسٹ کلیئرکرنے کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کرے گا۔عبداللہ کادل سینے میں منتقل کرنے کیلئے فوری طورپرسرجری ممکن نہیں ہے۔عبداللہ کے دل کو سینے میں منتقل کرنے کیلئے کچھ عرصہ کیلئے انتظارکرناہوگا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button