کھیل

شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم منتخب کرلی

سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چند ایسے کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جو طویل عرصے سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں جن میں عماد وسیم، حسن علی اور ارشد اقبال شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چند ایسے کھلاڑیوں کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جو طویل عرصے سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں جن میں عماد وسیم، حسن علی اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
شاہد آفریدی نے عماد وسیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ جب تیز گیند بازوں کو چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے تو اس صورتحال میں عماد جیسے بولر کا ٹیم میں ہونا بہت ضروری ہے جو نئی گیند کے ساتھ مخالف ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ہیں۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں نے ان کی بلے بازی دیکھی ہے اور مجھے ان کے بارے میں بہت اعتماد محسوس ہوا، انہوں نے کچھ شاندار اننگز کھیلی ہیں وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو دباؤ کو ہینڈل کرنا جانتا ہے، ذہنی طور پر مضبوط، کافی سینئر اور اس نے کافی کرکٹ کھیلی ہے
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ارشد اقبال ایک مضبوط بولر کے طور پر بہت مضبوط خصوصیات کے مالک ہیں، وہ جارحیت کے ساتھ گیند بازی کرتا ہے اور ان پچوں پر آپ کو ایک ایسے بولر کی ضرورت ہے جو تیز رفتار سے گیند کرے۔
شاہد آفریدی کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، عماد وسیم، حارث رؤف، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، ارشد اقبال اور اگر فٹ ہوں تو حسن علی شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button