مشرق وسطیٰ

جرمنی سے گلوبل واٹر آپریٹرز نیٹورک کا پانی کے عنوان پر آن لائن اجلاس

گلوبل واٹر آپریٹرز نیٹورک میں پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے، انٹرنیشنل فورم پانی کی ترسیل و نکاسی میں ترقی پذیر ممالک کی معاونت فراہم کرتا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):جرمنی سے گلوبل واٹر آپریٹرز نیٹورک کا پانی کے عنوان پر آن لائن اجلاس ہوا جسمیں جنوبی ایشیائی ممالک سے چیرمین پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک سید زاہد عزیز نے اجلاس میں شرکت کی اسکے علاوہ دنیا کے مختلف مملک سے سٹیرنگ کمیٹی ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔
سید زاہد عزیز نے کہا کہ مزکورہ پلیٹ فارم کے تعاون سے واسا لاہور اور بڈاپسٹ واٹر کے درمیان اشتراکی پروگرام ہو چکا ہے، گلوبل واٹر آپریٹرز نیٹورک میں پاکستان کی نمائندگی اعزاز ہے، انٹرنیشنل فورم پانی کی ترسیل و نکاسی میں ترقی پذیر ممالک کی معاونت فراہم کرتا ہے،ممبران نے پانی کے شعبے میں درپیش چیلنجز کے آسان اور جدید حل پر تبادلہ خیال کیا، ملک میں گلوبل واٹر آپریٹرز نیٹورک کے توسط سے واٹر انجنئیرز کیلئے بین الاقوامی تربیتی پروگرام متعارف کروائے جائینگے. مزید چئیرمین پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کی جانب سے پاکستان میں پینے کے پانی اور نکاسی کے حل کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے پر زور دیا گیا ۔
اس موقع پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کی جانب سے نیشنل کوآرڈینیٹر طاہرہ جبین بھی شریک تھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button