استنبول (نمائندہ وائس آف جرمنی)پاکستان کیلئے تیار ہونیوالے پہلے ملجم کلاس جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب۔ ترجمان پاک بحریہ پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب استنبول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلیر اور نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی تقریب میں خصوصی شرکت۔ پی این ایس بابر کی لانچنگ کی تقریب اگست 2021 میں استنبول میں منعقد ہوئی تھی۔ ترجمان پاک بحریہ اسٹیلتھ خصوصیات، کثیر الجہتی ویپن سسٹمز اور جدید ترین سینسرز کے ساتھ ملجم کلاس پاک بحریہ کے جدید ترین جہاز ہیں۔ ترجمان پاک بحریہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون پر مبنی MILGEM منصوبہ پاکستان-ترکیہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نے 2018 میں ترکی کے ساتھ 4 ملجم کلاس جہازوں کی تیاری کا معاہدہ کیا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ پاک بحریہ اور ایم ایس اسفات ترکیہ کے معاہدے کے تحت 2جہاز استنبول شپ یارڈ جبکہ 2 کراچی شپ یارڈ میں تیار ہونے تھے۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close