چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا، لیسکو کی نادرن اور سینٹرل سرکل کی کارکردگی بارے جائزہ لیا گیا۔ترجمان لیسکو
چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرحافظ میاں محمد نعمان نے افسران کوہدایات دی کہ صارفین کے مسائل کا ازالہ کریں اور فون کالز کو اٹینڈ کریں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان کی زیر صدارت اجلاس منعقد کیا گیا۔چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر سمیت کسٹمر سروسز دائریکٹر رائے محمد اصغر اور چیف انجینئر میٹریل مینجمنٹ رمضان بٹ نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں لیسکو کے نادرن اور سینٹرل سرکل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرحافظ میاں محمد نعمان نے افسران کوہدایات دی کہ صارفین کے مسائل کا ازالہ کریں اور فون کالز کو اٹینڈ کریں۔انہوں نے کہاکہ صارفین کہ خراب میٹروں کو جلد ازجلد تبدیل کیا جائے۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرحافظ میاں محمد نعمان نے سینٹرل سرکل میں نافذ کئے گئےERPسسٹم کو سراہا اور کہا کہ پیپرلیس ورکنگ سے لیسکو کے کام میں جدت آئے گی اور وقت کے ضیاع سے بچا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس کے مسائل کو بھی حل کیا جائے۔