
پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک سید زاہد عزیز کی ورلڈ بینک کے زیلی ادارے نیو آئی بی نیٹ کے کیساتھ آن لائن میٹنگ
اس موقع پر سید زاہد عزیز نے کہا کہ نو نکاتی مفاہمتی یادداشت کی روشنی میں پی وان ممبر یوٹیلیٹیز کو نیو آئی بی نیٹ سہولیات فراہم کریگاجن میں تمام واٹر یوٹیلیٹیز کیلئے نیو آئی بی نیٹ کی ممبرشپ اور ڈاش بورڈ سے ہم آہنگی شامل ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چئیرمین پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک سید زاہد عزیز کی ورلڈ بینک کے زیلی ادارے نیو آئی بی نیٹ کے کیساتھ آن لائن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک اور ورلڈ بینک کے زیلی ادارےنیو آئی بی نیٹ کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئیے گئے۔یہ دستخط پی وان کی طرف سے سید زاہد عزیز اور نیو آئی بی نیٹ کی جانب سے مارکو اگیرو نے دستخط کئے۔
اس موقع پر سید زاہد عزیز نے کہا کہ نو نکاتی مفاہمتی یادداشت کی روشنی میں پی وان ممبر یوٹیلیٹیز کو نیو آئی بی نیٹ سہولیات فراہم کریگاجن میں تمام واٹر یوٹیلیٹیز کیلئے نیو آئی بی نیٹ کی ممبرشپ اور ڈاش بورڈ سے ہم آہنگی شامل ہے، تمام واٹر یوٹیلیٹیز اپنا متعلقہ ڈیٹا ڈاش بورڈ پر آپ لوڈ کرینگی جس کی روشنی میں اداروں کی کارکردگی جانچنے کا تقابلی جائزہ لیا جائیگا۔مزید نیو آئی بی نیٹ تعلیمی ورک شاپس ، ٹریننگز اور سیمینار منعقد کروانے میں اشتراک کریگا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے پانی کے اداروں کیلئے بین الاقوامی معیار کی ٹریننگز منعقد جائینگی۔ پانی و نکاسی کے مسائل کے حل کیلئے دنیا کے بہترین اداروں کی مشقوں کو متعارف کیا جائیگا۔ پی وان پاکستان کے فورم سے پاکستان کی تمام واٹر یوٹیلیٹیز کو مفت ممبرشپ اور ٹریننگز دی جائینگی۔آئی بی نیٹ دو ہفتوں کے اندر ویبی نار سیشن منعقد کریگا۔ پاکستان کی تمام واٹر یوٹیلیٹیز ویبی نار سیشن میں شرکت کرینگی۔
اس موقع پر نیو آئی بی نیٹ کے عہدیداروں کے علاوہ پاکستان واٹر آپریٹرز نیٹورک کی نیشنل کوآرڈینیٹر بھی میٹنگ میں شریک تھیں۔