مشرق وسطیٰ

لیسکو کی جانب سےمختلف اضلاع میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری

لیسکو کی جانب سے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ریکوری کا سلسلہ جاری،سولہویں روز3کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی، اب تک کے آپریشن میں مجموعی طور پر48کروڑ20 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکوکی جانب سے لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ کے اضلاع میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرزسے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے سولہویں روز982ڈیفالٹرز سے3 کروڑ 80لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے104ڈیڈڈیفالٹرز سے4.51ملین اورایسٹرن سرکل میں 80 ڈیڈڈیفالٹرز سے5.51 ملین کی ریکوری کی۔ دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 125ڈیفالٹرزسے4.95ملین اور ساؤتھ سرکل میں 74ڈیفالٹرز سے3.56 ملین کی ریکوری کی۔اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 90 ڈیفالٹرز سے7.44ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 81ڈیفالٹرز سے3.31ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 149ڈیفالٹرز سے2.61ملین جبکہ قصور سرکل میں 279 ڈیفالٹرز سے6.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ ڈیڈ ڈیفالٹرز کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران14,322 ڈیفالٹرز سے48کروڑ20لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 1547ڈیفالٹرز سے55.07ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 1723ڈیڈڈیفالٹرز سے111.95ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 1785ڈیفالٹرز سے 70.09 ملین اور ساؤتھ سرکل میں 982ڈیفالٹرز سے32.83ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکا نہ سرکل میں 1108ڈیفالٹرزسے31.10ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 1333ڈیفالٹرز سے66.56ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 2132ڈیفالٹرز سے31.38ملین جبکہ قصور سرکل میں 3712ڈیفالٹرزسے83.62ملین کی ریکوری کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button