مشرق وسطیٰ

نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت ڈی جی سوشل ویلفیئرکے دفترمیں سی آرپی ڈی کا پہلا اجلاس منعقد

نگران صوبائی وزیرمحکمہ صحت وسوشل ویلفیئر وبیت المال پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنزودڈس آبلٹیز ایکٹ2022کے تحت کونسل آن رائٹس آف پرسنزود ڈس آبلٹیزکے حوالہ سے اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت ڈی جی سوشل ویلفیئرکے دفترمیں سی آرپی ڈی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئراینڈبیت المال ظہورحسین،سیکرٹری محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ سمیراصمد،سیکرٹری محکمہ لٹریسی اقبال حیدر،ڈی جی سوشل ویلفیئر مدثرریاض ملک،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرحافظ شاہدلطیف اور کونسل کے دیگرممبران نے شرکت کی۔ نگران صوبائی وزیرمحکمہ صحت وسوشل ویلفیئر وبیت المال پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران پنجاب امپاورمنٹ آف پرسنزودڈس آبلٹیز ایکٹ2022کے تحت کونسل آن رائٹس آف پرسنزود ڈس آبلٹیزکے حوالہ سے اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی۔ سیکرٹری سی آرپی ڈی مدثر ریاض ملک نے کونسل کی تشکیل کے اغراض و مقاصدبیان کئے۔ نگران صوبائی وزیرمحکمہ صحت و سوشل ویلفیئراینڈبیت المال پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم یہاں ڈفرنٹلی ایبلڈافرادکی زندگی میں بہتری لانے کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں۔ ڈفرنٹلی ایبلڈافرادکو ان کے حقوق دلوانے کیلئے ہرقدم اٹھائیں گے۔اجلاس کے دوران سی آرپی ڈی کے سٹاف کی بھرتی واسطے فنڈزکیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران لاء اینڈ ریگولیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران ایگزیکٹوکمیٹی،تعلیم،صحت،نوکری،سپورٹس اور سوشل پروٹیکشن پربھی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈری ہیبلی ٹیشن یونٹس کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران ڈس ابیلٹی کی اسسٹمنٹ کرنے کیلئے اسسمنٹ بورڈزبنانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران ڈس ایبلڈ پرسنز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی ایس اوپیزکی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ اسسمنٹ بورڈ میں پاکستان بیت المال کے نمائندے کی شمولیت کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران پروونشل اسسمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران سیکشن 31کے تحت سرکاری محکموں میں پرسنزودڈس ابیلٹیز کیلئے 3فیصدکوٹا مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران پرسنزودڈی ابیلٹیز کیلئے خصوصی عدالتوں کی تشکیل کیلئے وزیراعلی پنجاب کو سمری بھجوانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ڈفرنٹلی ایبلڈ افراد کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button