پاکستان پریس ریلیز

پاکستان نے عالمی فورمز پر کشمیر کی جدوجہد کو اجاگر کیا ہے اور کرتا رہے گا،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے الحمرا آرٹ گیلری کا دورہ کرکے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور بھارتی مظالم کی تصویری جھلکیوں کی نمائش دیکھی

نیوز ڈیسک لاہور :لیوم استحصال کشمیر پرالحمراآر ٹس کونسل لاہورمیں تقریب کا انعقاد کیاگیا ۔پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری تقریب میں مہمان خصوصی تھیں۔اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے کشمیری عوام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان معصوم کشمیریوں کو سلام پیش کرتا ہے جو کئی دہائیوں سے بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا بہادری سے سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی جدوجہد کو اجاگر کیا ہے اور کرتا رہے گا۔ عظمیٰ بخاری نے الحمرا آرٹ گیلری کا دورہ کرکے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور بھارتی مظالم کی تصویری جھلکیوں کی نمائش دیکھی۔ انہوں نے الحمرا سے مال روڈ تک کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button