مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہاﺅسنگ ونگ کے تمام ڈائریکٹرزسے ان سے متعلقہ ایریا میں ایل ڈی اے کی پراپرٹی کا بزنس پلان طلب کر لیا۔

ہائوسنگ ڈائریکٹرز اپنے ایریاز میں ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کریں۔ تمام ہائوسنگ ڈائریکٹرز اپنے ایریاز میں پودے لگائیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت ون ونڈو سیل کی پینڈنگ درخواستیں رواں سال جولائی کی نسبت پچاس فیصد کم ہو چکی ہیں۔اجلاس میں بریفنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت گزشتہ روز ایل ڈی اے کے ہاو¿سنگ ونگ اور ون ونڈوسیل کی کارکردگی بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوانے تمام ہائوسنگ ڈائریکٹرز کو کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہاو¿سنگ کے تمام ڈائریکٹرز سے اپنے اپنے ایریا میں ایل ڈی اے کی پراپرٹی کا بزنس پلان طلب کر لیا۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی ا ے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ہائوسنگ ڈائریکٹرز اپنے ایریاز میں ایل ڈی اے کی پراپرٹی پر تجاوزات و قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن کریں۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈ ی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ہائوسنگ اور ٹاو¿ن پلاننگ ونگ کے تمام ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا انفرادی جائزہ لیا جائے گا۔ کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام ہائوسنگ ڈائریکٹرز کو اپنے ایریاز میں پودے لگانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے کے ریکارڈ کی سفٹنگ پر اپڈیٹ بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا۔ڈائریکٹر زون ونڈو سیل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے کیسز ٹائم لائن کے اندر اندر حل کیے جا رہے ہیں۔ ون ونڈو سیل کی پینڈنگ درخواستیں رواں سال جولائی کی نسبت پچاس فیصد کم ہو چکی ہیں۔ ایل ڈی اے سے باہر درخواستوں کے مسلسل فالو اپ سے رسپانس میں واضح بہتری آئی ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ہائوسنگ ڈائریکٹرز ون ونڈو سے متعلقہ درخواستیں ٹائم لائن کے اندر اندر کم سے کم وقت میں حل کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی عمران علی، ایڈیشنل ڈی جی اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈی جی مجتبی عرفات، ایڈیشنل ڈی جی خالد گورائیہ، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز اکبر نکئی اور ڈائریکٹر ایڈمن رابعہ ریاست ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین ،چیف ٹاو¿ن پلانر اظہر علی، ڈائریکٹر ون ونڈو اسد اللہ چیمہ، ڈائریکٹر ون ونڈو رافیعہ نذیر، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران اور متعلقہ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button