
سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے شہر کے وسط میں ون ونڈو بزنس فسیلیٹیشن سنٹر بنے گا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت
ون ونڈو سہولت سنٹر میں سرمایہ کاروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے لئے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات ملیں گی. صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے لئے ہرضروری اقدام کریں گے،کوئی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔ ون ونڈو بزنس سہولت سنٹر صوبے میں صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سرمایہ کاریوں کی سہولت کے لئے ون ونڈو سہولت سنٹر کے قیام کا فیصلہ ہوا۔ون ونڈو سہولت سنٹر میں سرمایہ کاروں کو اپنا کاروبار شروع کرنے لئے ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات ملیں گی۔ون ونڈو سہولت سنٹر کے قیام کے لئے ایوان ہائے صنعت و تجارت اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر ونے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے وسط میں سٹیٹ آف دی آرٹ ون ونڈو بزنس فسیلیٹیشن سنٹر بنے گا اور اس سنٹر کے قیام سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔سینٹر میں متعلقہ صوبائی اور وفاقی محکموں کے افسران خدمات سرانجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب نئی صنعت لگانے کے لئے سرمایہ کاروں کو دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے۔این او سی کے حصول کے لیے ایک ہی چھت تلے تمام سروسز میسر ہوں گی۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے لئے ہرضروری اقدام کریں گے۔صنعت کاری کے عمل میں کوئی بھی رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بزنس فسیلیٹیشن سنٹر کی کارکردگی کی موثر مانیٹرنگ کی جائے گی۔سنٹر کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کے لئے بورڈ بنے گا جس میں پروفیشنلز شامل ہو گے۔سیکریٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے ون ونڈو سنٹر کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ معیشت کے استحکام میں صنعت کار اور انڈسٹری بنیادی اہمیت کی حامل ہے،ون ونڈو بزنس سہولت سنٹر صوبے میں صنعت کاری کے عمل کو تیز کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔اجلاس میں ایم ڈی پیسک، ڈی جی انڈسٹریز، ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔