اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ایندھن کی محدود پیمانے پر فراہمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 17 اکتوبر کو اندروں ملک 13 پروازیں جبکہ 11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پی آئی اے کے طیاروں کو پی ایس او کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ایندھن کی محدود پیمانے پر فراہمی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ کچھ پروازوں کی روانگی کے اوقات میں ردو بدل کیا گیا ہے۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث 17 اکتوبر کو اندروں ملک 13 پروازیں جبکہ 11 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔ 12 پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ایندھن کی فراہمی کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے نے 18 اکتوبر کو 16 بین الاقوامی پروازیں اور 08 اندرون ملک پروازیں منسوخ کر دی ہیں جبکہ چند پروازوں کی آمدوررفت میں تاخیر متوقع ہے۔
منسوخ ہونے والی پروازوں کے مسافروں کو متبادل پروازوں پر ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔پی آئی اے مسافروں کو درپیش زحمت پر معذرت خواہ ہے۔ ترجمان نے معزز مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ائر پورٹ آمد سے قبل پی آئی اے کال سینٹر، پی آئی اے دفاتر یا اپنے ٹریول ایجنٹ سے ضرور رابطہ کر لیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button