سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی فول پروف سکیورٹی پر لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش
مربوط سکیورٹی انتظامات کی بدولت قائد ڈے اور کرسمس کی تقریبات پُر امن رہیں,سی سی پی او غلام محمود ڈوگر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ملک بھرکی طرح صوبائی دارلحکومت میں بھی قائد اعظم ڈے اور کرسمس بھرپور اور پرجوش طریقے سے منایا گیا۔ لاہور پولیس کے مربوط سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے دونوں ایونٹس پر امن گذرے۔لاہور پولیس نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس کی سکیورٹی پر 06 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات کئے تھے۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس پر بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے بہترین سکیورٹی انتظامات پر ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر اور ٹریفک رواں دواں رکھنے پر سی ٹی او ڈاکٹر اسد ملہی کی کارکردگی کو سراہا۔کرسمس اور قائد ڈے پر شہر میں امن و امان کی فضاء یقینی بنانے کیلئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز،ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز پیز کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئےگرجا گھروں،مسیحی آبادیوں، پارکس اور تفریحی مقامات پر پولیس کے جوان انتہائی الرٹ دکھائی دیئے۔ڈولفن سکواڈ،پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں مسلسل گرجا گھروں اور پارکوں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف میں پٹرولنگ کرتی رہیں۔حساس گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائیپرز تعینات تھے۔شہر بھر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔گرجا گھروں، پارکوں اور پبلک مقامات پر لاہور پولیس کے اضافی دستے تعینات کئے گئے تھے۔ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ اور ایلیٹ فورس کے جوانوں نے مسلسل پٹرولنگ کی۔لاہور پولیس،ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مربوط حکمت عملی اپناتے ہوئے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کا مظاہرہ کیا۔لاہور پولیس نے قائد ڈے اور کرسمس تقریبات کو پرُ امن بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے محفوظ رہنے کیلئے پہلے سے ہی گذشتہ سال کے ریکارڈ یافتہ قانون شکن عناصر سے ضمانتی مچلکے حاصل کر لیئے تھے۔ لاہور پولیس کے موثر اقدامات کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں دونوں اہم ایونٹس پُرامن رہے۔