اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے،آئی جی پنجاب

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے

لاہورپاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں آر پی اوز اور ڈی پی اوز کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، اے آئی جی ایڈمن عمارہ اطہر و سینئر پولیس افسران شریک ہوئے جبکہ صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک کیا گیا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کے انخلا کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کے حکومتی فیصلے پر من و عن عمل کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ3 نومبر سے پنجاب بھر میں مرحلہ وار غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے انخلا کا آغاز ہو گا، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے غیر قانونی مقیم شہریوں کا انخلا ہو گا۔
عثمان انور کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جائے گا، غیر قانونی مقیم شہریوں کو منتقلی کے عمل کے دوران ہولڈنگ پوائنٹس پر رکھا جائے گا، منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہو گی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button