چین کی پالیسی واضح ہے ، ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیتے، چینی قونصل جنرل
تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل ژاؤشیرین نے نواز شریف کی واپسی کے سوال پر کہا کہ میاں نوازشریف کی واپسی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، چین کی پالیسی واضح ہے ہم پاکستان کےاندرونی معاملات میں دخل نہیں دیتے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): چینی قونصل جنرل ژاؤشیرین کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی واپسی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہم پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل نہیں دیتے۔
تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل ژاؤشیرین نے نواز شریف کی واپسی کے سوال پر کہا کہ میاں نوازشریف کی واپسی پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، چین کی پالیسی واضح ہے ہم پاکستان کےاندرونی معاملات میں دخل نہیں دیتے۔
پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے ژاؤشیرین کا کہنا تھا کہ ہم یہ خواہش ضرور کرتےہیں کہ انتخابات شفاف اور آزادانہ ہوں، ہر سیاسی جماعت اوراسٹیک ہولڈرکو آن بورڈ لیکرایک پیج پر لانا چاہیے، اس سے چین پاکستان کےتعلقات اورسی پیک مزید ترقی کرے گا۔
چینی قونصل جنرل نے کہا کہ ہم جانتےہیں سی پیک کو کچھ چیلنجز اور مشکلات کا سامنا ہے، سی پیک کےلیے پلاننگ، پالیسی اور عملدرآمد میں مزید کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کچھ بیرونی عناصرکیوں سی پیک کی مخالفت کرتے ہیں، کچھ عناصرتو پاکستان اورچین کےدرمیان اچھےتعلقات پر بھی خوش نہیں، ہم جانتےہیں کچھ بیرونی اورچند اندرونی عناصرسی پیک پرعملدرآمد پر خوش نہیں لیکن میں یقین رکھتا ہوں یہ ساری تنقید اورمہم بےبنیاد اورناسمجھی پر ہے.