اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کا سلسلہ جاری ، مزید 4ہزار سے زائد افراد روانہ

ے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں،8نومبر کو 4119غیر قانونی باشندے اپنے ملک چلے گئے

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی جانے والی ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد بھی غیر قانونی رہنے والے باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ،غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کا محفوظ انخلا اور باعزت طور پر اپنے وطن واپسی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، روزانہ ہزاروں غیر رجسٹرڈتارکین بذریعہ طورخم اور چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔
کے پی اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں غیر قانونی غیر ملکی افراد کے لئے ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں جن میں روزمرہ کی تمام سہولیات موجود ہیں،8نومبر کو 4119غیر قانونی باشندے اپنے ملک چلے گئے جن میں 4119شہریوں میں 1272مرد، 1188خواتین اور 1659بچے شامل ہیں ، افغانستان روانگی کے لیے251گاڑیوں میں 702خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے،اب تک کل 207,758غیر قانونی طور پر رہنے والے باشندوں کی اپنے ملک واپسی ہوچکی ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button