اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ملکی خوشحالی کیلئے اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کی ضرورت ہے،محسن نقوی

علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بیدار کیا اور انقلابی روح پھونکی،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے خود داری کا درس دیا

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کے فلسفہ ”خودی” پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،یوم اقبال پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا اور قائد اعظم نے یہ خواب حقیقت میں بدلا،علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں اتحاد کا جذبہ بیدار کیا اور انقلابی روح پھونکی،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے خود داری کا درس دیا، علامہ اقبال نوجوانوں کے لئے ذہنی مصلح اور ایک رہبر کی حیثیت رکھتے ہیں، پاکستان کو خوشحال ملک بنانے کے لیے ہمیں علامہ اقبال کے فلسفہ خودی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، اقبال کے فلسفے کو سمجھنے کی جتنی اشد ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،انہوں نے کہا وقت آگیا ہے کہ ہم متحد ہو جائیں، اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں، ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم طریقے سے کام کریں، عہد کریں کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کے کام کریں گے،نگران وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ اقبال ڈے پرہمیں بحیثیت قوم شاعر مشرق علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button