باران رحمت سے سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد
ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ چار دنوں میں ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت میں کمی سے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے کیونکہ ایک رپورٹ کے مطابق سموگ وغیرہ میں 70 فیصد شئیر پبلک ٹرانسپورٹ کا ہوتا ہے
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ باران رحمت اور پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات سے سموگ میں نمایاں کمی آئی ہے تاہم حکومتی اقدامات کے ساتھ عوامی تعاون سے بہتری ممکن ہورہی ہے ۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ چار دنوں میں ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت میں کمی سے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے کیونکہ ایک رپورٹ کے مطابق سموگ وغیرہ میں 70 فیصد شئیر پبلک ٹرانسپورٹ کا ہوتا ہے ۔ جس میں رکشہ، چنگ چی اور موٹر سائیکل شامل ہیں ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر مت لائیں وگرنہ بھاری جرمانے کئیے جائیں گے۔ صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی اگلے ہفتے اے کیو آئی مناسب سطح پر رہے گا تاہم عوام سے مکمل تعاون کی اپیل ہے کیونکہ حکومت تن تنہا سموگ پر قابو نہیں پاسکتی، اس کے لیے ہم سب کو ملکر اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔