مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف مسلسل متحرک ہے،بلال صدیق کمیانہ

گذشتہ 24گھنٹوں میں اے کیٹگری کے08،بی کیٹگری کے52اشتہاری مجرمان، اے کیٹگری کے13جبکہ بی کیٹگری کے65عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ

لاہو پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف مسلسل متحرک ہے۔اس ضمن میں گذشتہ 24گھنٹوں میں اے کیٹگری کے08،بی کیٹگری کے52اشتہاری مجرمان، اے کیٹگری کے13جبکہ بی کیٹگری کے65عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے ہیں۔
یہ بات سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ اے کیٹگری کے 09ٹارگٹ آفینڈرز اور بی کیٹگری کے16ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مختلف کارروائیوں کے دوران02کاریں،28موٹر سائیکلیں،01تولہ سونا،05موبائل فونزجبکہ 03لاکھ 80ہزار روپے کی نقدی برآمد کی گئی ہے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 26پسٹلز،02گنز اور 01کلاشنکوف برآمد کی گئی ہے۔ اسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 13کلو سے زائدچرس،20گرام سے زائد آئس اور85لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں سنگین مقدمات میں ملوث08گینگز کے18ملزمان کوحراست میں لیا گیاجن کے قبضہ سے24لاکھ 99ہزار سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ لاہورپولیس کا اہم فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ گروہوں کی بیخ کنی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button