مشرق وسطیٰ

بل کی ادائیگی لگاتار پانی کی سہولت برقرار ۔ایم ڈی واسا کا کھلا اعلان

ایم ڈی واسا غفران احمد کی خصوصی ہدایات پر تمام افسران از خود فیلڈ میں متحر ک رہے اور مانیٹرنگ کی۔پانی کے بل جمع نہ کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دے دیے گئے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت آن لائن میٹنگ کا انعقادواسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا۔آن لائن میٹنگ میں تمام ڈائریکٹرز آپریشن و ریونیو ونگ کے افسران نے شرکت کی۔ گنج بخش ٹاون،گلبرگ ٹاون،عزیز بھٹی اینڈ واہگہ ٹاؤن ،جوبلی ٹاون، علامہ اقبال ٹاون ، نشتر ٹاون، راوی ٹاون،شالیمار ٹاون میں ڈیفالٹرز صارفین کے خلاف گھیرا تنک کردیا گیا۔واسا لاہور کی 28 نومبر کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ آج کے دن میں تمام ٹاونز کی سطح پر واسا لاہور کے 540 نادہندہ صارفین کی پراپرٹیز کا دورہ کیا گیا۔جس میں سے227کنکشنز سے 25 لاکھ سے زائد ریکور کرلیے گئے۔گنج بخش ٹاون سے 271000 ،گلبرگ ٹاون 240000،عزیز بھٹی اینڈ واہگہ ٹاؤن 236000 ،جوبلی ٹاون، 140000,علامہ اقبال ٹاون 418000، نشتر ٹاون، 483000,راوی ٹاون289000,،شالیمار ٹاون 475000 روپیے ریکورکیے گئے۔ایم ڈی واسا غفران احمد کی خصوصی ہدایات پر تمام افسران از خود فیلڈ میں متحر ک رہے اور مانیٹرنگ کی۔پانی کے بل جمع نہ کروانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے احکامات دے دیے گئے۔ایم ڈی واسا غفران احمدکا مزید کہنا تھاکہ ریونیو اہداف کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائےجائیں۔اس کے علاوہ واسا لاہور اور بحریہ ٹاون کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ۔اب بحریہ ٹاؤن واسا لاہور کو ایکوافائر کی مد میں واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button