مشرق وسطیٰ

صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہیں۔بلال صدیق کمیانہ

پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔سی سی پی اولاہور

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرز سے ماہ نومبر میں 1658میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔
یہ بات سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ اس دوران پولیس خدمت کاونٹرجنرل ہسپتال سے308، جناح ہسپتال سے214،سروسز ہسپتال سے189،میاں منشی ہسپتال سے222،کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے174، میو ہسپتال سے92، سرگنگا رام ہسپتال سے52جبکہ نوازشریف ہسپتال سے56 میڈیکولیگل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔ اسی طرح دیہی ہیلتھ سنٹر برکی سے77، اعوان ڈھائے والاسے97،مانگا منڈی سے62، دیہی ہیلتھ سنٹررائیونڈسے76اوردیہی ہیلتھ سنٹرچوہنگ سے39 میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اس دوران 511پولیس افسران اور ان کے اہل خانہ کو پولیس خدمت کاونٹرز کی طرف سے سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجراء سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں مدد مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرز حادثات اور دیگر واقعات میں زخمیوں کی طبی و قانونی معاملات میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔سی سی پی اولاہور نے کہا کہ خدمت کاونٹرز سے پولیس ملازمین کو میڈیکل پولیس ویریفکیشن اور علاج معالجہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت کاونٹرزعوام کو ریلیف کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ پولیس خدمت کاونٹرز پر شہریوں کو 24گھنٹے خدمات کی فراہمی جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس عوام کوریلیف کی فراہمی کے مشن پر کاربندہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button