صحت

ایک ڈاکٹر کی کامیابی اس کے مریضوں کی دعاؤں میں چھپی ہوتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر انتظام الائیڈ ہیلتھ سائنسز گریجویٹس کے پہلے کانووکیشن کا انعقاد کیاگیا۔کانووکیشن کے مہمان خصوصی نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے وزیر صحت پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار پروفیسر سید اصغر نقی، پروفیسر محمد معین، پروفیسر سائمہ امیر، پروفیسر عرفان عظمت اللہ خواجہ، پروفیسر علی مدیح ہاشمی اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد ذیشان سرور نے الائیڈ ہیلتھ سائنسز گریجوایٹس سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے نمایاں طلبا و طالبات میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے ادارے کی کارکردگی اور مختلف پروگراموں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کانووکیشن کے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ خوابوں کی تعبیر کیلئے ہمیشہ بڑے خواب دیکھنے چاہئیں۔ ایک ڈاکٹر کی کامیابی اس کے مریضوں کی دعاؤں میں چھپی ہوتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ مجھے کیمکولین ہونے پر فخر ہے۔ یہ ہماری تمام کامیابیاں ہمارے والدین کی وجہ سے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پاکستان کی حقیقی معنوں میں خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کامیاب ہونے والے الائیڈ ہیلتھ سائنسز گریجوایٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی۔وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز نے کہاکہ کانووکیشن میں 124 طلبا و طالبات کو گولڈ میڈل اور 102 کو سلور میڈلز دیئے گئے جبکہ 72 طالبعلموں نے پہلی 3 پوزیشنز حاصل کیں۔میں تمام طلباو طالبات کو الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے پہلے کانووکیشن پر خوش آمدید اور مبارکباد دیتا ہوں۔ اس کانووکیشن کے انعقاد پر میں خاص طور پر ڈین الائیڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر سید اصغر نقی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ ڈئیر گریجویٹس آپ نے جس طبی درسگاہ میں تعلیم حاصل کی آپ بھی اسی ادارے کے قابل فخر ایلومینائی ہیں۔ آپ جہاں بھی جائیں گے کیمکلولینز کے نام سے جانے جائیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button
arbnzh-CNzh-TWnlenfrdeiwhiitjakolamrfaptrusdestrukur