مشرق وسطیٰ

نام نہاد صحافی میاں کرم الٰہی صحافت کی آڑ میں بجلی چور نکلا

محلے وغیرہ سے پتہ لگا کہ یہ کوئی پریس رپورٹر ہے جو بلیک میلنگ کرتا ہے خود کو صحافی بتاتا ہے اور کہتا ہے مجھے کوئی کچھ نہیں کر سکتا میں ایک صحافی ہوں

لاہور پاکستان(نمائدہ وائس آف جرمنی):کھٹیالہ ورکاں کی چیکنگ کے دوران ریفر نس نمبر 14-11641-1694103بنام میاں کرم الٰہی ولد اصغر علی اور 14-11641-1694101بنام احسان اللہ ولد اصغر علی کو چیک کیا گیا تو واپڈا کی مین PVCکیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرتے پائے گئے محلے وغیرہ سے پتہ لگا کہ یہ کوئی پریس رپورٹر ہے جو بلیک میلنگ کرتا ہے خود کو صحافی بتاتا ہے اور کہتا ہے مجھے کوئی کچھ نہیں کر سکتا میں ایک صحافی ہوں۔

میاں کرم الٰہی دھمکیوں پراتر آیا اور کہنے لگا تم نے میری تار کیوں چیک اور تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری تار چیک کرنے کی تمہیں پتا نہیں میں ایک پریس رپورٹر ہوں۔ میں تمہارے خلاف اخباروں میں اشتہار لگا کر تمہیں بدنام کردوں گا اور بھی طرح طرح سے بلیک میلنگ اور دھمکیاں دینے لگ گیا۔لہذا صاحب اقتدار سے گزارش ہے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے تا کہ ایسے کرم الٰہی جیسے صحافی لوگوں کو اور ملازمین کو بلیک میلنگ کرنا بند کردیں۔اِن کاروز کا کام ہے بہانہ لگا کر کوئی نہ کوئی خبر بنانا اور بلیک میل کر کے پیسے بٹورنا۔ وائس آف جرمنی کے نمائندہ نے جب اس سے رابطہ کیا تو ملنے سے انکار کردیا صحافی میاں کرم الٰہی اگر اس میں ملوث نیہں ہیں تو رابطہ کر کہ اسکی تردید کر سکتے ہیں.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button