آئی جی پنجاب کی قیادت میں محکمہ پولیس میں انقلابی اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔سی سی پی او لاہور
زیر تربیت افسران قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں،پولیس نوکری نہیں عوامی خدمت پر مبنی ایک لائف سٹائل ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے50ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت اے ایس پیزنے سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ 33رکنی وفدکی قیادت ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی ڈی آئی جی نعیم احمد شیخ کر رہے تھے۔اس موقع پر وفد کو لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ تربیت، کارکردگی،جرائم کی روک تھام اور دیگر ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے زیرتربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں محکمہ پولیس میں انقلابی اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور کے تمام تھانوں کو اپ گریڈ کر کے عالمی معیار کے ماڈل پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ محکمہ پولیس میں ریکارڈ ترقیاں ہوئی ہیں اور انتظامی امور کو بہترین انداز میں نمٹایا گیاہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس کے شہداء اور غازیوں کے اہل خانہ کیلئے بہترین علاج معالجہ، بچوں کی کوالٹی ایجوکیشن، رہائش گاہوں اور بچیوں کی شادی سمیت ویلفیئر کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس نے محفوظ معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار اداکیا ہے۔انہوں نے زیر تربیت افسران کو قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنانے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پولیس کا اہم فریضہ ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ پولیس کی ملازمت روایتی نوکری نہیں بلکہ یہ عوامی خدمت پر مبنی ایک لائف سٹائل ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے انوسٹی گیشن کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔سی سی پی او لاہور نے زیر ِ تربیت افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیوچر لیڈر زہیں، لوگوں کوبروقت انصاف کی فراہمی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایماندار، محنتی، قابل اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ وفد نے لاہور پولیس کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔تقریب کے اختتام پر یادگاری سونیئرکا تبادلہ ہوا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)عمران کشور، ڈی آئی جی(سیکورٹی)کامران عادل، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز) سید علی رضا، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس ایس پی(لیگل) غلام حسین چوہان، ایس ایس پی(آئی اے بی) عبداللہ لک اورایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا بھی موجود تھے۔