کاروبار

صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد کی پنجاب منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت

ایم ڈی پنجمن کی جانب سے صوبائی وزیر کو پریزنٹیشن دکھاتے ہوئےسالٹ پراجیکٹس، کول پراجیکٹس اور میانوالی پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):صوبائی وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ بہترین حکومتی حکمتِ عملی کے باعث ( پنجمن )پنجاب منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن منافع میں گئ تاہم پنجمن کو اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے گزشتہ روز اپنے کیمپ آفس میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں پنجمن کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی پنجمن کی جانب سے صوبائی وزیر کو پریزنٹیشن دکھاتے ہوئےسالٹ پراجیکٹس، کول پراجیکٹس اور میانوالی پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ پنجمن اپنے بزنس کو ڈیجیٹلائز کر نے جارہا ہے اور تمام مسائل کے حل کے لیے ERP کا طریقہ اپنا رہا ہے تاہم اس حوالے سے آئی ٹی پروفیشنلز، کان کنی انجینئرز اور اکاؤنٹنگ ماہرین کی ضرورت ہے۔ نئی بھرتیوں میں نرمی کے لیے سمری وزیراعلی دفتر بھیجی ہوئی ہے۔ انہوں نے صوبائی وزیر سے گزارش کی کہ بھرتیوں پر پابندی ہٹانے کے لیے ان کی مدد کی جائے۔صوبائی وزیر کو مزید بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئےجنوری سے مارچ تک ٹینڈرنگ کے لیے اخبارات میں اشتہارات جاری کیے گئے ہیں جبکہ چیئرمین کی تقرری کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کے دفتر کو ارسال کر دی گئی ہے۔صوبائی وزیر کو دس سالہ ریونیو موازنے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد پنجمن کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پنجمن انتظامیہ کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرصوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعتی نمک کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کے خزانے میں چالیس کروڑ روپے آئے اوربہترین حکمت عملی کی وجہ سے کارپوریشن منافع بخش بن گئی۔صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ پنجمن میں ہر قسم کے ٹینڈرنگ/آکشنز کے لیے نیلامی(ای بڈنگ )کو لازمی اپنایا جائے اور کرپشن کی روک تھام کے لیے ای نیلامی پر زور دیا جائے۔ صوبائی وزیر نے مزید ہدایت کی کہ اپنے تمام معاملات میں شفافیت کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے تاکہ بہترین حکمت عملی سے مائنز سیکٹر کو آ گے بڑھایا جا سکے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button