کاروبار

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے ”خطرناک کیمیکلز کے زیرو اخراج“ کی سرٹیفیکیشن حاصل کرلی

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کی جانب سے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور خطرناک کیمیکلز کو ذمہ داری سے کنٹرول کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی ):َ ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ نے ”خطرناک کیمیکلز کے زیرو اخراج“ (ZDHC) کا سرٹیفکیٹ حاصل کرلیا ہے۔ یہ ایک عالمی اعزاز ہے جو ماحولیاتی معیارات کے ساتھ ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کی گہری وابستگی کی علامت ہے۔یہ اعزازکمپنی کی جانب سے پائیدار کاروبارکو فروغ دینے کے لیے کی جانے والی ذمہ دارانہ کوششوں کوظاہرکرتاہے۔خطرناک کیمیکلز کے زیرو اخراج کا سرٹیفکیٹ،ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کی جانب سے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور خطرناک کیمیکلز کو ذمہ داری سے کنٹرول کرنے کے عزم کا ثبوت ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ،سپلائی چین مینجمنٹ کے تناظر میں بھی اہم ہے کیونکہ اس سے ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے ساتھ منسلک کمپنیوں کو اپنی ماحولیاتی کارکردگی بڑھانے اور پانی کی نکاسی میں نقصان دہ کیمیکلز کی شمولیت کو کم سے کم کرنے کی عالمی کوششوں میں تعاون کا اختیارحاصل ہوتاہے۔

ZDHC 3.1 Conformance Certificate

ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محسن ضیاء نے کہا کہ،”ڈیسکون، پائیدار اور ماحول دوست کاروباری طریقوں کی اہمیت کوسمجھتا ہے اور نقصان دہ مادوں کے زیرو اخراج کی سرٹیفیکیشن کمپنی کے بڑے ماحولیاتی مقاصد کے ساتھ مکمل طورپر ہم آہنگ ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ،”ان سخت معیارات پر عمل کرنے سے، کمپنی کا مقصدانڈسٹری میں بہترین کارکردگی کا ایک معیار قائم کرنا ہے تاکہ دوسروں کوبھی ماحولیاتی ذمہ داری نبھانے کی ترغیب دی جاسکے۔ نقصان دہ کیمیکلز کے زیرو اخراج کی سرٹیفیکیشن نے کمپنی کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پرانڈسٹری کے رہنما کے طور پرپیش کیا ہے۔ڈیسکون آکسی کیم لمیٹڈ اس سرٹیفکیشن کے بعد ایک تصدیق شدہ ادارے کے طورپر موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے صاف، شفاف اور محفوظ ماحول کے قیام میں تعاون کرتے ہوئے جدت اور پائیداری پر توجہ مرکوزرکھے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button