شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ،شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکیں 100 فیصد مکمل،خوبصورت پودے او رلینڈ سیکپنگ،ڈرینج کا کام بھی 100فیصد پورا
وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ شاہدرہ چوک کی بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا وزیراعلیٰ محسن نقوی کی شاہدرہ چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے 100فیصد کام مکمل ہونے پر کنٹریکٹر، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے و ڈی جی پی ایچ اے کو شاباش
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ،شاہدرہ چوک کی اطراف کی سڑکیں 100 فیصد مکمل،خوبصورت پودے او رلینڈ سیکپنگ، ڈرینج کا کام بھی 100فیصد پورا ہوگیاہے۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے صوبائی کابینہ کے ہمراہ شدید سردی میں شاہدرہ فلائی اوورز پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے صوبائی وزراء کے ہمراہ شاہدرہ چوک کی بیوٹیفکیشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شاہدرہ چوک فلائی اوورز پراجیکٹ کے 100فیصد کام مکمل ہونے پر کنٹریکٹر، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے و ڈی جی پی ایچ اے کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اطراف کی سڑکوں کا معائنہ کیا اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لینڈ سیکپنگ کی تعریف کی اورکہاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ آج شاہدرہ چوک گلبرگ جیسا خوبصورت ہوگیاہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بند روڈ پراجیکٹ 2سال کا پراجیکٹ تھا،جسے 120دنوں میں مکمل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسفالٹ ڈالنے کے لئے ایک مخصوص درجہ حرارت درکارہوتاہے، موسم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ آئندہ 72 گھنٹے میں صحافیوں کو خوشخبری سنائیں گے۔ پورے پنجاب کے پروفیشنل صحافیوں کو خوشخبری دیں گے۔ جن پریس کلب ز کو فنڈز نہیں ملے انکو بھی دئیے جائیں گے۔ اظفر علی ناصر پراجیکٹ کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں وہ گھربھی کم جاتے ہیں۔ میوہسپتال کو آئندہ 7دنوں میں کھول دیں گے۔ تمام پراجیکٹس کی نگرانی اگلی حکومت کی ہوگی۔ عدالت کاجوبھی فیصلہ آئے گا ہمیں ماننا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ماڈل پولیس سٹیشنز صرف لاہور نہیں پورے پنجاب میں نظر آئیں گے۔ راجن پور کا آخری تھانہ بھی لاہور جیسے تھانے کی طرح نظر آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ لینڈ ریکارڈ سسٹم ڈیجیٹلائزڈ کردیا ہے کمشنر لاہور اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو کریڈٹ جاتا ہے۔ لینڈ ریکارڈ کے ڈیجیٹلائزڈہونے کی وجہ سے لوگوں کو اضافی پیسے نہیں دینے پڑیں گے۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، منصور قادر،عامر میر، اظفر علی ناصر، بلال افضل،سیکرٹریز اطلاعات، تعمیرات و مواصلات، کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے، سی سی پی او، سی ٹی او، ڈی جی پی ایچ اے، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی، نیسپاک کے حکام، ایم ڈی واسا، چیف ایگزیکٹوآفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔